محرم الحرام کے موقع پر ضلعی اور تحصیل پولیس وانتظامیہ کی کارکردگی قابل ستائش ہے: مقبول احمد بھٹی

30-11-2013pp1

 

خان پور( احمد قریشی سے )محرم الحرام کے موقع پر ضلعی اور تحصیل پولیس وانتظامیہ کی کارکردگی قابل ستائش ہے گزشتہ ایک سال میں اغوا برائے تاوان ،ڈکیتی اور کار لفٹنگ کی وارداتوں کا نہ ہونا سہیل ظفر چٹھہ ڈی پی او،تنویر حسین تنو ایس پی کی بہترین حکمت عملی کانتیجہ ہے مرکزی انجمن تاجران تحصیل خان پور کے وفدجس کی سربراہی صدر انجمن تاجران مقبول احمد بھٹی کر ہے تھے ڈی ایس پی خان پور سے ملاقات کے دور ان ان خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر شبیر ورائچ ڈی ایس پی ،سید جمشید شاہ ایس ایچ او، اور ان کے عملہ نے امن وامان کے قیام کے لیے جو انتھک محنت کی تاجر برادری اس کے لیے ان کی شکر گزار ہے انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور گلیوں کو بند کرنے سے شہری آبادی بہت مشکل میں پڑ جاتی ہے بہتر ہے کہ دینی مجالس ،جلوسوں کے لیے ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے کہ روز مرہ زندگی میں کم سے کم خلل پڑے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سردیوں میں رات کے وقت دکانوں میں علی الصبح چوری کی وارداتیں انتہائی پریشان کن ہیں ضروری ہے کہ سورج نکلنے تک پولیس کا گشت لازمی بنایا جائے چوک دین پور شریف اور اللہ خیر چوک میں بسوں کے ناجائز اڈے ختم کیے جائیں ملاقات میں میاں نزیراحمد سینئر نائب صدر ،ملک عبدالحلیم نائب صدر اول ،ملک محمد الیاس نائب صدر ،حاجی عبدالرحمن وائس چئیرمین مجلس عامہ ،جام خلیل احمد سیکرٹری نشر و اشاعت،حاجی محمد الیاس صدر کلاتھ مرچنٹس و دیگر تاجر رہنمائو ںنے شرکت کی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *