نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈ اکووں نے اسلحہ کے زور پر نوجوانوں کو لوٹ لیا

 

خان پور ( احمد قریشی سے) ڈی ایس پی آفس کے عقب میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر نوجوانوں کو روک کر لوٹ لیا مزاحمت پر ایک نوجوان کو پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کردیا تفصیل کے مطابق رحمان کالونی کے رہائشی نوجوان غلام محبوب احمد اور ملک سنی نے بتایا کہ صبح سویرے سبزی منڈی سے سودا سلف لینے کی غرض سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ عقب ڈی ایس پی آفس پر ناکہ لگائے چا ر نامعلوم ڈاکووں نے روک لیا اسلحہ کے زور پر نقدی دس ہزار روپے اور چار عدد موبائل فون چھین لیا انہوں نے بتایا کہ نامعلوم ڈاکو سی ڈی 125پر اور د وچائینہ موٹر سائیکل پر سوار نقاب پوش نوجوان تھے مزاحمت پر ملک سنی کو پستول کا بٹ مار کر زخمی بھی کیا انہوں نے بتایا کہ تھانہ سٹی خود پہنچ کر اطلاع دی پولیس نے موقع دیکھا اور چلتی بنی ڈی ایس پی آفس اوررہائش کے سامنے والی سٹرک بھی ڈاکووں سے محفوظ نہیں دن دیہاڑے عوام کو ڈاکو لوٹ رہے ہیں پولیس تحفظ دینے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *