چولستان ہیڈفرید اور37پل پر ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں چولستانی بچے زیور تعلیم سے محروم

 

خان پور ( احمد قریشی سے )چولستان ہیڈفرید اور37پل پر ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں چولستانی بچے زیور تعلیم سے محروم ہیں تعلیم سب کے لئے کا نعرہ صرف شہری آبادی تک محدود رکھا جارہاہے چولستانی طلبہ وطالبات سے ذیادتی بند کرکے ہائی سکول بنائے جائیں چولستانی عوام نے (ن) لیگ کو صرف اس لئے ووٹ دیے کہ انہیں تمام تر سہولیات باآسانی ملیں گی مگر 8ماہ گزرنے کے باوجود بھی چولستانی بچوں کا مستقبل تاریک ہورہاہے ان خیالات کا اظہار چولستان کے رہائشی یوتھ کونسلر کے امیدوار احسان کوہری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جھوٹے وعدوں اور نعروں وقت گزر چکاہے ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ایم این اے شیخ فیاض الدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو چولستانیوں کے مسائل سے آگاہ کریں بصورت دیگر چولستانی عوام (ن) لیگ کو خیرآباد کہنے پر مجبور ہوجائے گی انہوں  نے کہاکہ ہیڈفرید اور 37پل پر کوئی بھی سکول نہ ہے دور دراز کا طویل سفر کرکے ہمارے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے جانا پڑتا ہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *