مہنگائی ڈرون حملوں سے بھی ذیادہ خطرناک ہے:میاں غوث محمد

03-02-2014pti

 

خان پور ( احمد قریشی سے ) مہنگائی ڈرون حملوں سے بھی ذیادہ خطرناک ہے پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث 32فیصد پڑھے لکھے نوجوان غربت کی لکیر تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں پنجاب میں سب سے ذیادہ غربت بے روزگاری کی وجہ سے پائی جاتی ہے جنوبی پنجاب پڑھے لکھے نوجوانوں کا ہردور میں استعمال کیا گیا پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں سب سے پہلے احساس محرومیوں کا ازالہ کرے گی نوجوان طبقہ پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں غوث محمد نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے تحصیل صدر مختار گجر ،یوتھ ونگ کے تحصیل صدر ملک عمر فاروق ،تحصیل صدر کسان ونگ جام شاہد محمود ،میاں محمد خالد ،اکبر خان کورائی وکلاء ونگ کے ضلعی رہنما غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ ،میاں مشتاق احمد ،محمد عامر ،خواجہ محمد زیبر ،خواجہ کاشف بشیر ،خواجہ سلیم یحیی ،عمران ساہی سمیت دیگر نوجوانوں کارکنوں سے ملاقات میں کیا میاں غوث محمد نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں کرپٹ بیوروکریسی اور بے ضمیر افراد عوام پر مسلط ہیں جوجنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے چلے آرہے ہیں انہوں نے کہاکہ باری باری سیاست کرنے کے خواہش مند حکمران عوامی غصہ سے واقف نہیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک کشتی کے دوسوار ہیں جو اپنے مفادات کے لئے عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں غریب عوام پر مذید ظلم نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کی بجائے انہیں سرکاری نوکریاں دیں نوکریوں کا رخ لاہور کی عوام تک محدود رکھنے کی بجائے جنوبی پنجاب کو بھی کوٹہ دیں ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *