مسلم لیگ (ن) اور یوتھ ونگ (ن) کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

05-02-2014khasmir

 

خان پور ( احمد قریشی سے ) مسلم لیگ (ن) اور یوتھ ونگ (ن) کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن ) کے تحصیل صدر راو ظفر اقبال اور یوتھ ونگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر سلیمان نواز،ملک محمد ندیم ،مقبول احمد ،ظفر اقبال کنول ،اکرم شفیع قریشی ،صابرہ قریشی ،غلام ربانی جٹ ،ملک محمد حسین ،دانش اقبال چوہدری ،نعمان طارق سعید ،محمد عمران ،کاشف چوہدری ،عبدالستار رحمانی ،کامران اقبا ل اور دیگر سینکڑوں کارکن موجود تھے ریلی پیپل والی موری چوک سے شروع ہوئی اور اندرون شہر سے ہوتی ہوئی درخواستی چوک پر اختتام پذیر ہوگئی دریں اثناءاہلسنت والجماعت کے ضلعی سرپرست قاری محمد عارف معاویہ اور تحصیل جنرل سیکرٹری قاضی حبیب اللہ اور دیگر عہدیداروں کی زیر قیادت یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے اظہاریکجہتی کے لئے ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کشمیر بھائیوں کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *