نشترگھاٹ پل کے تعمیر کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے وفاقی حکومت نے ایک ارب 25کروڑ کی گرانٹ فوری طو رپر جاری کرنے کا اعلان کردیا

 

خان پور (نمائندہ خصوصی) نشترگھاٹ پل کے تعمیر کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے وفاقی حکومت نے ایک ارب 25کروڑ کی گرانٹ فوری طو رپر جاری کرنے کا اعلان کردیا خان پور کے حلقہ این اے 193سے ممبر قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے ٹیلفونک گفتگو میں چیئرمین تحریک ضلع بحالی فیاض خان بلوچ کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں میرے توجہ دلاو نوٹس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے یقین دلایا کہ چاچڑاں تا کوٹ مٹھن دریائے سندھ پر جاری نشتر گھاٹ پل منصوبے کی تعمیر کو مزید آگے بڑھانے کے لئے جو فنڈز کی رکاوٹ چلی آرہی تھی اسے دور کتے ہوئے فوری طور پر ایک ارب 25کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ سرائیکی خطہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے انتہائی ناگزیر ہے جسے ہر صورت مقررہ مدت تک پورا کرایا جائے گا شیخ فیاض الدین نے مزید کہاکہ جلد ہی خا ن پور  کو ضلع بنانے کی تحریک کو تقویت دے کر اسے ایوان اقتدار تک توجہ دلاو نوٹس کے ذریعہ پہنچایا جائے گا انہوں نے کہاکہ نشتر گھاٹ پل کا منصوبہ دسمبر 2014سے قبل ہی ہر صورت میں مکمل کرالیا جائے گا اور تمام تعمیراتی کام کی نگرانی میں از خود کروں گا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کے لئے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کررہی ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *