شنلپیس کونسل برائے بین المذاہب حکومت پاکستانکی طرف سےمحمد افضل صادق ضلعی صدر نامزد

07-02-2014afzal

رحیم یار خان( خصوصی رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ( نیشنلپیس  کونسل برائے بین المذاہب حکومت پاکستان) کی طرف سے خان پور کے معروف قانون دان محمد افضل صادق ایڈووکیٹ کو ضلعی صدر بنا کر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا سنٹرل ڈپٹی سیکرٹری نیشنل امن کونسل برائے بین المذاہب اسلام آباد کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد افضل صادق ایڈووکیٹ کو ضلع رحیم یار خان کے لیے ضلعی صدر منتخب کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ صدر اور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اغراض و مقاصد کے تحت بننے والی اس بین المذاہب امن کونسل کے لیے اپنی خدمات انجام دیں اس موقعہ پرصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے نامزد ضلعی صدر محمد افضل صادق ایڈووکیٹ نے کہا کہ قیام امن کے لیے مختلف مذاہب اور مسالک کے درمیان باہمی رواداری کو فروغ دینے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں اور صلاحیتیں بروئے کار لائوں گا واضح رہے کہ قبل ازیں محمد افضل صادق ایڈووکیٹ حکومت پنجاب کی طرف سے بطور پبلک پراسکیوٹر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں نوٹیفیکیشن کی کاپی حکومت پاکستان کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر انتظامی افسرا ن کو بھی روانہ کر دی ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *