گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر ایک ہی خاندان کی 3خواتین جاں بحق ہو گئیں

07-02-2014dd

 

رحیم یار خان( خصوصی رپورٹر)گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر ایک ہی خاندان کی 3خواتین جاں بحق ہو گئیں یہ حادثہ نواں کوٹ روڈ پر بستی عظیم شاہ کے نزدیک پیش آیا جہاں چک 104نواں کوٹ کا رہائشی محمد معین اپنی ساس کلثوم بی بی بیوی کرن شہزادی اور اپنی بہن خالدہ بی بی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر خان پور کی طرف آ رہے تھے کہ گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرنے کے بعد سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل کی ٹکر سے بچے کی کوشش میں ان کا موٹرسائیکل روڈ پر سلپ ہو گیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوارتینوں خواتین گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئیں جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا محمد معین معمولی زخمی ہوا حادثہ کی اطلا ع ملنے پر ریسکیو1122اور پولیس کی ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *