مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا:میاں شہزاد انور

08-01-2014pmln

 

خان پور (  احمد قریشی سے ) مسلم لیگ (ن) اور ذیلی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت میاں شہزاد انور نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم (ن) لیگ کے ضلعی سینئر نائب صدر حاجی مراد خان رند کے علاوہ تحصیل وضلع باڈی کے درجنوں عہدیداروں کارکن شریک تھے اجلاس میں (ن ) لیگ کی اعلی ٰ قیادت کے خلاف سیاسی مخالفین کی بلاجواز تنقید کے خلاف غم وغصہ کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا اس وموقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں شہزاد انور ،حاجی مراد خان رند بلو چ نے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کی تعمیر وترقی کے لئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے جارہے ہیں نشتر گھاٹ پل کی تعمیر کے لئے ایک ارب 25کروڑ کے فنڈز مقامی قیادت کی کاوشوں سے جار ی ہوچکے ہیں جبکہ کیڈٹ کالج اور رحیم یارخان یونیورسٹی کے لئے بھی رپورٹ مکمل ہوچکی ہے ظاہر پیر اور چنی گوٹھ روڈ کے لئے بھی 90کروڑ روپے جاری ہوچکے ہیں سرائیکی تنظیموں کے مطالبے پر ہمارے قائد میاں نواز شریف نے سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی معالی معاونت اور سرکاری خرچ پر علاج ومعالجہ کے احکامات بھی   جاری کردیئے ہیں لیکن پھر بھی چند سیاسی مخالفین ہماری قیادت کے خلاف بلا جواز اور من گھڑت بیان بازی کررہے ہیں اگر ان مفاد پرستوں نے (ن) لیگ کے خلاف بیان بازی بند نہ کی تو (ن ) لیگی کارکن ہرسطح پر ان شرپسندوں کا محاصرہ کریں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے تحصیل سینئر نائب صدر حاجی اسلم خان رند اور خواجہ عاطف بشیر نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے تنخواہ دار قوم پرست جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ضلع رحیم یارخان کے لاکھوں شہری گواہ ہیں کہ پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بارہا جلسوں میں کیڈٹ کالج ،یونیورسٹی ،نشتر گھاٹ پل کی تعمیر کا اعلان کیا لیکن یہ منصوبے صرف اعلانات تک محدود رہے جبکہ (ن) لیگ کی قیادت نے حکومت سنبھالتے ہی ساری جنوبی پنجاب کی خوشحالی کے لئے بے شمارانقلابی منصوبے شروع کردیئے ہیں

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *