ڈرون حملوں کے خلاف ہم اپنا موقف واضح کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں:میاں غوث محمد

08-02-2014pti

 

خان پور(احمد قریشی سے) نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے کو 78واں دن ہے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں ڈروں حملوں کے خلاف ہم اپنا موقف واضح کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ڈروں حملے رکوانے پر میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں طالبا ن سے مذاکرات پر پوائنٹ سکور رنگ بند کی جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل سیکٹریٹ میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما میاں غوث محمد ،تحصیل صدر مختیار گجر ،وکلاونگ کے ضلعی رہنما غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ سپر پاور امریکہ کے خلاف آواز تو سب بلند کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کارکنوں نے امریکی پالیسیوں اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف عملی قدم اٹھا کر تاریخ رقم کردی ہے امریکی فوج کی جانب سے بے دریغ ڈرون حملوں کا سلسلہ رک چکا ہے یہ سب کچھ پی ٹی آئی کے محب وطن اور بہادر کارکنوں کی ملک وقوم سے محبت کا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ خان پور کی ضلعی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرنے والے یاد رکھیں کہ خان پور کو صرف پی ٹی آئی ہی ضلع بنائے گی جنوبی پنجاب تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے عوام حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں مہنگائی اور لوڈشیڈنگ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اجلا س میں جام شاہد محمود ،یامین محمدی ،باقر چغتائی ،اکبر خان ،جام عبید الرحمان ،میاں محمد خالد ،اومی راٹھور ،بلال حیدر ساہی اور راشد حسن چوہدری سمیت دیگر موجود تھے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *