ترقیاتی فنڈ ز حاصل کرنے کے بعد اب پہلی ترجیح خان پو رضلع کی بحالی ہے:شیخ فیاض الدین

11-02-2014zz

 

خان پور ( نامہ نگار )ایم این اے حلقہ 193شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ نشتر گھاٹ پل کی تعمیر سمیت علاقہ کی مختلف سڑکوں کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ ز حاصل کرنے کے بعد اب ان کی پہلی ترجیح خان پو رضلع کی بحالی ہے انہوںنے کہا کہ پنجاب میں دیگر جگہوں پر بے شک نئے اضلاع بنے مگر خان پور کی سابقہ ضلعی حیثیت کو بحال کرایاجائے گا جس کے لیے آج سے ہی اپنے ساتھیوں اور کارکنوں کے ہمراہ کام شروع کر دیا ہے اپنی رہائش گاہ پر سابق تحصیل ناظم حاجی محمد مراد خان اور چوہدر ی محمد افضل پراپرٹی ڈیلر کے ہمراہ تحریک ضلع بحالی کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات اور میٹنگ کے دوران ایم این اے شیخ فیاض الدین نے کہا کہ نشتر گھاٹ پل کی تعمیر کے لیے دوسرے مرحلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے 1ارب 25کروڑ روپے کے فنڈزجاری کرائے گئے ہیں جبکہ پل کی مکمل تعمیر کے لیے مزید فنڈز لے کر ہر صور ت دسمبر 2014تک پل کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ خان پور کے میگا سیوریج پراجیکٹ کے لیے 45کروڑ روپے جبکہ مختلف سڑکوں کی تعمیر جس میں بلدیہ چوک سے ڈی ایس پی دفتر تک اور دھریجہ پھاٹک سے باغوبہار تک سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ خان پو ر تا ظاہر پیر براستہ کوٹلہ پٹھان اور جیٹھہ بھٹہ ،چنی گوٹھ دو رویہ سڑک اور بعد میں خان پو رسے نوانکوٹ اور خان پور سے باغوبہار اور چولستان کے چکوک تک سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے دیئے جائیں گے شیخ فیاض الدین نے کہا کہ چولستان میں پینے کے میٹھے پانی کی فراہمی اور کیڈٹ کالج کے قیام کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اس موقعہ پر شیخ ریاض الدین ،حاجی محمد مراد خان رند ،میاں شہزاد انور ،چوہدری محمد افضل پراپرٹی ڈیلر،ملک محمد فاروق طور ،سردار اختر خان جتوئی ،سعید احمد خان جتوئی،عبدالمجید خان کورائی ،اسلم خان رند ،فیاض احمد بلوچ،سلیمان نواز ، راشد اویسی،احمد فراز مون،محمد اصغر چٹھہ ،محمد جنید جدران،عمران کلیار،احمد قریشی اور تحریک ضلع بحالی خان پور کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *