پرانی قبروں اور مسجد کو شہید کر کے پیٹرول پمپ نصب کرنے کے لیے انتظامی سطح پر این او سی جاری

11-02-2014d1

 

خان پور ( نامہ نگار  )سہجہ کے علاقہ میں ہائی سکول ٹیلی فون ایکسچینج کے ساتھ پرانی قبروں اور مسجد کو شہید کر کے پیٹرول پمپ نصب کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے انتظامی سطح پر این او سی جاری کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سہجہ میں شاہی روڈ پر مقامی آئل مل سے ملحقہ ایک پیٹرول پمپ نصب کرنے کی تیاری کے مرحلے کو آخری شکل دینے کے لیے ریونیو آفیسران کی طرف سے این او سی جاری کر کے رپورٹیں مکمل کر لی گئی ہیں اہل علاقہ محمد با بر،محمد کاشف ،محمد یوسف ،محمد سلیم ،محمد محسن نے صحافیوں کو بتایا کہ جس جگہ پیٹرول پمپ لگانے کی تجویز ہے وہاں سے چند فٹ کے فاصلے پر گورنمنٹ ہائی سکول موجود ہے دوسری جانب سہجہ ٹیلی فون ایکسچینج بنی ہوئی ہے اس کے علاوہ جس جگہ پیٹرول پمپ لگایا جا رہا ہے وہاں دو بزرگوں کی قدیمی قبریں موجود ہیں اور جہاں پیٹرول پمپ کے یونٹس لگانے کی تجویز ہے اس جگہ پر عرصہ دراز سے مسجد قائم ہے ان افراد کا کہنا تھا کہ اگر مسجد کو شہید کرنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنر خان پور پر عائد ہو گی جنہوں نے موقع دیکھے بغیر ہی پیٹرول پمپ کا نقشہ دیکھے بغیر ہی این او سی جاری کی ہے اہل علاقہ نے کہا کہ ڈی سی اورحیم یار خان اور ڈی پی اورحیم یار خان امن و امان قائم رکھنے کے لیے اس جگہ پر پیٹرول پمپ نصب کرانے کے منصوبے کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر اہل علاقہ ہر قسم کا راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے اہل علاقہ نے بتایا کہ جو افراد یہاں پیٹرول پمپ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں وہ مسجد کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی باتیں کر رہے ہیں مگر مسجد کی جگہ پر کوئی دوسری چیز تعمیر نہیں کی جاسکتی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *