پانچ روز قبل شادی کی تقریب سے اغواء ہونیوالی 2سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا

13-02-2014pollice1

 

خان پور(نامہ نگار)5روز قبل شادی کی تقریب سے اغواء ہونیوالی 2سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب  کرالیا۔اے ایس پی خانپور عبداللہ میمن نے اس سلسلہ میں اپنی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ نامعلوم افراد نے کوٹسمابہ کی رہائشی مہناز بی بی نامی خاتون تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ محمدپورہ میں ایک شادی کی تقریب میں 5روز قبل جب آئی تونامعلوم اغواء کاروں نے اس کی 2سالہ بچی انائیکہ کو اغواء  کرلیا تھا جس کو ایس ایچ او تھانہ سٹی جمشید علی شاہ کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے سراغ لگاکر مغوی 2سالہ  بچی مغوی کو بازیاب کرالیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جمشید علی شاہ کا کہناتھا کہ اغواء کار پولیس کے خوف سے روپوش ہیں انکو جلد گرفتار کرلیا جائیگا تاہم مغوی بچی کی والدہ مہناز بی بی اور دیگر ورثاء نے پولیس کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے ان کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *