ضلع کا مطالبہ کرنا ہمارا حق ہے ہماری کئی نسلیں پسماندگی کی زندگی گزارچکی ہیں:رہنما تحریک ضلع بحالی خان پور

19-02-2014mo1

 

خان پور (  احمد قریشی سے ) تحریک ضلع بحالی خان پور کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی تقریب میں مسلم لیگ (ن) جمعیت علماء اسلام ،انجمن تاجران کے رہنماوں کے علاوہ دیگر سیاسی وسماجی رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجس کے بعد تحریک کے سرپرست اعلیٰ میاں شہزاد انور نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سابق کونسلر عبداللہ خاکوانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے قائدین کی مشاورت سے ان کو تحریک کا سینئر وائس چیئرمین نامزد کیا گیا ہے نومنتخب سینئر وائس چیئرمین عبداللہ خاکوانی سمیت دیگر عہدیداران خان پور بحالی کے لئے آج سے کام کا آغاز کردیں شرکاء نے عبداللہ خاکوانی کو پھولوں کے ہارپہنائے اور مبارکباد دی جسکے بعد سابق تحصیل ناظم خان پور حاجی مراد خان رند نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم خان پور حاجی مراد خان رند ،میاں شہزادا نور ،ملک فاروق طور ،عدنان سنی چوہان ،سردار اختر خان جتوئی ،عبدالحمید کورائی نے کہاکہ خان پور ضلع کی بحالی 11لاکھ نفوس کا مشترکہ مطالبہ بن چکاہے خان پور کو ضلع بنائے بغیر بنیادی مسائل اور پسماندگی کا خاتمہ ناممکن ہے انہوں نے کہاکہ ضلع کا مطالبہ کرنا ہمارا حق ہے ہماری کئی نسلیں پسماندگی کی زندگی گزارچکی ہیں آبادی بڑھنے کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوچکا ہے 11لاکھ کی آبادی سرکاری کاموں کے لئے 60کلومیٹر کا سفر طے کرکے رحیم یارخان جاتی ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے نئے ضلع بنائیں جائیں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *