طلباء تحقیق ومحنت کے ذریعہ ہی کامیابی کی منز ل کو پاسکتے ہیں:رضوان چوہان

19-02-2014ss1

 

خان پور(احمد قریشی سے ) سیکنڈ ائیر اور کلاس دہم کے طلباء وطالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رینجر پبلک سکول اینڈ کالج سسٹم خان پو ر رضوان چوہان نے کہاہے کہ طلباء ذمہ دار شہری بننے کے ساتھ احترام اور اخلاق کا دامن بھی تھامیں طلباء تحقیق ومحنت کے ذریعہ ہی کامیابی کی منز ل کو پاسکتے ہیں انہوں نے ادارے میں بہتر کارکردگی اور محنت کو شعار بنانے والے طلباء وطالبات کو دلی مبارکباد دی سال دوئم کی طرف سے رمشاء قیصر ،قرینہ صابر نے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا کلاس دہم کی طرف سے نوار لھدی ،یسری اعجاز اور عبدالاحد نے مہمانوں اور الوداع ہونے والے طلباء وطالبات کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اس موقع پر سیکشن ہیڈز اسماعیل عامر ،سعدیہ حسین ،شمیم اختر ،فوزیہ بخت ،وقاص حسین سمیت دیگر اساتذہ نے شرکت کی جبکہ الوداعی تقریب کے اختتام پر طلباء وطالبات کی تعلیمی سرگرمیوں پر مبنی دستاویزی فلم بھی پروجیکٹر پر دکھائی گئی

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *