فوڈ پوائنٹس ،ہوٹلز اور مارکیٹیں رات 11بجے تک بند کر دی جائیں :اسسٹنٹ کمشنر خان پور

 

خان پور ( احمد قریشی سے ) اسسٹنٹ کمشنر خان پور وایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے عبدالغفار چوہدری نے کہاہے کہ حکومت نے ون ڈش پر سختی سے پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ رات 10بجے تک تمام ہوٹل ،میرج ہال یا گلی محلوں میں ہونے والی شادی کی تقریب رات ختم کرنے کی ہدایت ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کاروائی کی جائے گی اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوڈ پوائنٹس ،ہوٹلز اور مارکیٹیں رات 11بجے تک بند کرنے کے علاوہ اضافی لائٹس ختم کی جائیں اسی طرح پتنگ بازی کرنے والوں اور پتنگ یا اس سے وابستہ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ قانون کی بالادستی قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جسے پوری ذمہ داری سے یقینی بنایا جائے گا  

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *