پولیو کی افتتاحی تقریب تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منعقد ہوئی

22-02-2014pp1

 

خان پور (احمد قریشی سے ) پولیو کی افتتاحی تقریب تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ ،پنجاب یوتھ فیسٹول کے تحصیل کنونیئر میاں شہزاد انور ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی رہنما ملک محمد فاروق طور ،سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ضلعی صدر ڈاکٹر شاہد حنیف چوہدری،تحریک ضلع بحالی خان پور کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالمجید خان کورائی بلوچ ،ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں شاہد سلیم ،ڈاکٹر اقبال گولہ ،جام اکبر مڑل ،شبیر احمد ندیم تھہیم نے شرکت کی اس موقع پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا گیا شرکاء تقریب نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سے بلدیہ چوک تک پولیو ورک بھی کیا اس موقع پر میاں شہزاد انور ،ڈاکٹر شاہد حنیف ،ملک فاروق طور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کا فرض ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض سے بچاون کے لئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں مہم میں ہیلتھ ورکرز ہیلتھ عملہ سے مکمل تعاون کریں انہوں نے کہاکہ الحمداللہ بچھلے دس سالوں سے ضلع رحیم یارخان پولیو فری زون کے طور پر متعارف ہوتا چلا آرہاہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *