ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف ایاز محمود لاشاری ،انسپکٹر راشد غفور اعوان کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین

23-02-2014oq1

 

خان پور(احمد قریشی سے) ڈسٹر منیجر اوقاف ایا ز محمود لاشاری سے ان کے آفس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وائس چیئرمین بلدیہ میاں شہزاد انور ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی رہنما ملک فاروق طور ،سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ضلعی صدر ڈاکٹر شاہد حنیف ،تحریک ضلع بحالی کے جنرل سیکرٹری عبدالمجید خان کورائی نے ملاقات کی اور ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف ایاز محمود لاشاری ،انسپکٹر راشد غفور اعوان کی بہترین کارکردگی اور ضلع بھر کے درباروں پر محکمہ اوقاف کی جانب سے بہترین سہولیات فراہم کرنے پر خراج تحسین  پیش کیا گیا اس موقع پر ایاز محمود لاشاری نے دربار جندن شاہ بخاری ،حضرت جیٹھہ بھٹہ سائیں ،دربار شیخ عبدالستار ،پیر چنن پنن سمیت ضلع بھر کے درباروں پر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں درباروں پر تعینات نگران اور عملہ کو صحیح معنوں میں دیکھ بھال کا حکم صادر کر دیا گیاہے کسی قسم کی شکایات پر عملہ کو مکمل چھٹی دیکر گھر بھیج دیں گے انہوں نے کہاکہ محکمہ اوقاف کو وقف زمین کسی کی ملکیت نہیں ایک ایک پائی کی حفاظت کی جارہی ہے دبہ مائی صاحبہ کے حوالے سے اعلیٰ افسران کو تمام حقائق سے مطلع کردیا گیا ہے اس موقع پر ملنے والے وفد میاں شہزاد انور نے کہاکہ ایاز محمود لاشاری کی بہترین کارکردگی پر وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف سے خصوصی اسناد دینے کی سفارش کریں گے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *