اسسٹنٹ کمشنر خان پور عبدالغفار چوہدری نے اچانک امتحانی سنٹرز کے دورے کئے

06-03-2014ac

 

اسسٹنٹ کمشنر خان پور عبدالغفار چوہدری نے اچانک امتحانی سنٹرز کے دورے کئے

خان پور (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر خان پور عبدالغفار چوہدری نے اچانک امتحانی سنٹرز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خانپور ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خان پور، گورنمنٹ ترقی تعلیم ہائی سکول خان پور کے دورے کئے۔ اس دوران انہوں نے انتظامات او رخاص طور پر سکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں تسلی بخش قرار دیدیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر امتحانی عمل کو انتہائی شفاف بنایا جا رہا ہے تاکہ صحیح ٹیلنٹ امتحانات میں کامیابی حاصل کرے اور حقدار حق سے محروم نہ ہوں۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *