روشن مستقبل کی خاطر بچوں کو جدید ضرورتوں کے مطابق تعلیم اور کمپوٹر کے استعمال کا ہنر دینا ناگزیر ہوچکاہے:فہد بھٹی

06-03-2014the

 

روشن مستقبل کی خاطر بچوں کو جدید ضرورتوں کے مطابق تعلیم اور کمپوٹر کے استعمال کا ہنر دینا ناگزیر ہوچکاہے:فہد بھٹی

خان پور ( نمائندہ خصوصی) روشن مستقبل کی خاطر بچوں کو جدید ضرورتوں کے مطابق تعلیم اور کمپوٹر کے استعمال کا ہنر دینا ناگزیر ہوچکاہے ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز ماہر تعلیم اور چیئرمین دی نالج سکولز پاکستان فہد بھٹی نے دی نالج سکول خان پور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ دنیا ترقی کی آخری منازل کو چھو رہی ہے اور ٹیکنالوجی کا دور دورا ہے ان حالات میں ہماری آنے والی نسل جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم وہنرحاصل کرکے ہی ترقی وکامیابی حاصل کرسکتی ہے انہوںنے کہاکہ ہم نے بچوں کو ان تقاضوں کے مطابق دنیاوی تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مذہبی تعلیم وتربیت کوبھی اپنی ترجیحات میں شامل کررکھا ہے قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر دی نالج سکول زینب کیمپس خان پور محمد ایوب خان نے کہاکہ ہم نے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کی جو ذمہ داری اٹھائی ہے اسے سوفیصد پورا کرنے کی خاطر ہم ایک جدوجہد کررہے ہیں تاکہ آج جو بچے ہمارے پاس تعلیم حاصل کرنے کے لئے آرہے ہیں وہ کل ایک مکمل اور ایک خوبصورت شخصیت کی صورت میں ملک کی تعمیر وترقی کے لئے میدان میں اتریں ۔ڈائریکٹرا صف بھٹی اور پرنسپل افشا ں آصف نے کہاکہ بچوں کو سکول میں داخل کروا کر والدین کی ذمہ داری پوری نہیں ہوجاتی بلکہ انہیں بچوں پر بھر پور توجہ دینی چاہئے اور انہیں بھرپور وقت بھی دینا چاہئے تاکہ بچے خود کو تنہا محسوس نہ کریں ۔پروفیسر ممتاز قریشی آفس کوارڈینیٹر وقار ندیم اور روبینہ یوسف نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ اختتام پر ڈائریکٹر محمد ایوب خان نے اساتذہ میں ٹیچر ٹریننگ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *