نوجوان کو اغواء کرکے تشدد کانشانہ بنایا ،موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا ،اہل علاقہ کا احتجاج

06-03-2014crime

 

نوجوان کو  اغواء کرکے تشدد کانشانہ بنایا ،موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا ،اہل علاقہ کا احتجاج

3۔خان پور (نمائندہ خصوصی) مسلح افراد نے نوجوان کو اغوا کرکے ایک مکا ن میں تشدد کانشانہ بنایا اور نقدی موبائل فون ودیگر سامان بھی چھین لیا واقعہ کے خلاف اہل علاقہ کی بڑی تعداد کا پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ ،بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج اور گرفتاری کا مطالبہ ۔گزشتہ روز لعلووالا کا رہائشی نوجوان شہزاد حمید نواں کوٹ روڈ پر واقع اپنی دوکان پر موجود تھا کہ احسان ،طارق ،ندیم ،سلمان ،ذیشان اور تین نامعلوم افراد نے اس پر حملہ کردیا اور اسے اغواء کرکے ایک مکان میں لے گئے جہاں بری طرح تشد د کانشانہ بنایا اور کہاکہ تھانہ سٹی میںظفر اقبال ایڈووکیٹ کی جانب سے درج ایک مقدمہ میں مختلف لوگوں کے خلاف جھوٹی گواہی دو اس کے انکار پر ملزمان اسے نیم بے ہوشی کی حالت میںتھانہ سٹی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ملزما ن نے شہزاد حمید سے 10ہزار روپے نقد ،3ہزار مالیت کا موبائل فون اور دیگر سامان بھی چھین لیا اس واقعہ کے خلاف شہزاد حمید اور اس کے والدماسٹرعبدالحمید سمیت الطاف حسین ،محمد شفیق ،جمشید ،اللہ بچایا ،حاجی عبدالغفور ،ملک اسلم ،غلام مصطفی ،خلیل احمد اور 100سے زائد افراد نے پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یونین کونسل عظیم شاہ کے صدر سردار خان محمد لبانہ نے کہاکہ ملزمان کو سابق نائب ناظم ملک محمد اختر مڑل کی سرپرستی حاصل ہے اور اسی سیاسی سرپرستی میں وہ آئے روز اہل علاقہ کے ساتھ غنڈہ گردی کرتے رہتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف ،آئی جی پنجاب ،آرپی او بہاول پور ،ڈی پی او رحیم یارخان اور اے ایس پی خان پور ذاتی توجہ کرتے ہوئے علاقہ میں دہشت اور خوف وہراس پھیلانے والے اس گروہ کے خلاف فوری طو رپر مقدمہ درج کروا کے کاروائی کا حکم دے تاکہ علاقہ کے لوگوں کو امن وامان اور جان کا تحفظ حاصل ہوسکے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *