شہر کے تمام علاقوں میں تجاوزات قائم کرنے والے تمام لوگ از خود ہی اپنی حدود میں چلے جائیں: اسسٹنٹ کمشنر خان پور

14-03-2014ac

خان پور ( رپورٹ اشرف مغل)اسسٹنٹ کمشنر خان پور وایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے عبدالغفار چوہدری نے کہاہے کہ شہر کے تمام علاقوں میں تجاوزات قائم کرنے والے تمام لوگ از خود ہی اپنی حدود میں چلے جائیں ،اتوار 16مارچ تک ڈیڈ لائن دے دی ہے سوموار 17مارچ سے ٹی ایم اے تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کردے گی ،اپنے دفتر میں سماجی تنظیم اجالا کے صدر محمد اشرف مغل کی قیادت میں ملنے والے سوشل ورکرز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں شہر بھر میں تجاوزات اور ناجائز قبضوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اب تک پرانا نہر کنارہ روڈ ، ریلوے روڈ ، حشمت چوک ، چوک پیپل والی موری ،ہائی سکول روڈ ،ہائی سکو ل چوک سمیت دیگر کئی علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے ، پرانا نہر کنارہ روڈ پر بہت جلد نئی روڈ بچھادی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون ، کچہری روڈ ، شاہی روڈ ، قائد ملت روڈ ،بائی پاس روڈ ،سمیت ہر گلی ہر محلے تک تجاوزات کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا ،اس موقعہ پر اشرف مغل ،مقصود احمد بھٹی،جام فیاض احمد لاڑ ،چوہدری افضل پراپرٹی ڈیلر ، چوہدری ماجد و دیگر نے کامیاب آپریشن پراسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا اورمبارکباد دیتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *