غلہ منڈی پرانی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردتپچپن ہزار روپے نقدی چھین کر فرار

خان پور (رپورٹ اشرف مغل) غلہ منڈی پرانی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردت ،کھاد ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر حافظ خالد اپنی دکان پر موجود تھے کہ ایک موٹر سائکل پر سوار دو افراد آئے اور ایک بوری کھاد خرید کر پانچ ہزار کا نوٹ دیا حافظ خالد نے بقایا دینے کی خاطر دراز کھولا تو انہوں نے پسٹل نکال لیا اور تقریبا پچپن ہزار روپے نقدی چھین کر فرارہوگئے ،واقعہ کے خلاف غلہ منڈی کے آڑھتیوں اور کھاد ڈیلروں نے اے ایس پی خان پور عبداللہ میمن سے وفد کی صورت میں ملاقات کی جس پر انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد ان ڈکیتوں کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *