سید توصیف اکمل بخاری خان پور کاایک عظیم کھلاڑی

621312_10151122288411586_2056852004_o

سید توصیف اکمل بخاری

خان پور کاایک عظیم کھلاڑی

 

16اکتوبر 1964کو خان پور میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول خان پور سے مکمل کی دوران تعلیم آپ کو کرکٹ کھیلنے کا جنون تھا تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان میں بھی آپ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاآپ کم عمری میں ہی کرکٹ کے ایک بہترین کھلاڑی بن گئے آپ کی بہتر کارکردگی کے باعث سکول کی ٹیم کا آپ کو کپتان بنادیا گیا میٹرک تک آپ گورنمنٹ ہائی سکول کی طرف سے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رہے اور بہتر کارکردگی کی وجہ سے اپنی ٹیم کو بہت سی کامیابیوں سے ہمنکار کیا جس سے نہ صرف سکول بلکہ خان پور کا نام بھی روشن کیا میٹرک کے بعد آپ نے اپنے شہر خان پور کے نوجوانوں کو کرکٹ کی طرف راغب کرنے کے لئے ایک کلب کا قیام کیا جس کا نام میچلس کرکٹ کلب تھا اس کلب میں آپ  نے خان پور کے نوجوانوں کو کرکٹ سیکھائی اور بہت سے میچز ضلعی لیول ،پنجاب لیول تک میچز کھیلے بہت سی کامیابی حاصل کرنے کے بعد آپ کانام پورے پنجاب میں روشن ہوا

سید توصیف بخاری ایک عظیم کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے کھیل کا آغا ز ایک چھوٹے سے شہر خان پور سے شروع کیا اپنی بہتر کارکردگی کے باعث آپ پاکستان  لیول تک کھیلتے رہے اس کے بعد آپ ہانگ کانگ چلے گئے جہاں آپ نے انڈر 18کرکٹ کلب جوائن کیا جہاں آپ کوچنگ کرتے رہے ہانگ کانگ میں بھی آپ کی بہتر کارکردگی کو بہت پسند کیا گیا آپکی کوچنگ سے مختلف ممالک کے نوجوانوں نے فائدہ اٹھا  یا اور بہترین کھلاڑی بن گئے اس وقت آپ ہانگ کانگ میں رہائش پذیر ہیں او ر وہاں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں

بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث یہاں کھیل کے میدان نہ ہونے کے برابر ہیں میونسپل کمیٹی خان پور کے عقب میں آج سے چند سالوں پہلے کرکٹ اسٹیڈیم ہوا کرتا تھا  جہاں آج کل سٹی پارک اور عرصہ دراز سے تعمیر ہونے والا سپورٹس کمپلیکس ہے جو پتہ نہیں کب مکمل ہوگا جہاں کرکٹ کھیل کر  بہت سے کھلاڑی پیدا ہوئے جنہوں نے اپنی بہتر کارکردگی سے خان پور کا نام روشن کیا  آج کے نوجوان ان کھلاڑیوں کو بھی نہیں جانتے ہوں گے سید توصیف اکمل بخاری بھی ان میں سے ایک ہیں ہمیں افسوس ہے کہ یہاں کی انتظامیہ نے ان جیسے عظیم لوگوں کی سرپرستی نہیں کی ورنہ یہ نوجوان کھلاڑی پاکستان میں ہی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہوتے

سید توصیف اکمل بخاری خان پور کا عظیم سرمایہ ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہرمیدان میں کامیابی نصیب فرمائے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *