پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں اپنی مدد آپ کے تحت نہروں کی بھل صفائی کرواتے ہیں: چو لستانی نمبر دار جام محمد اسماعیل ٹانوری

15-3-14ch

خان پور (نامہ نگار) ہمارے پاس پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں اپنی مدد آپ کے تحت نہروں کی بھل صفائی کرواتے ہیں مگر موگے کے سامنے والی اراضی کے الاٹی کوئی حصہ بھی نہیں ملاتے ، جبکہ ہم ٹیل کے چولستانی آب نوش زر مستاجری، آبیانہ  اور ترنی بھی ادا کرتے ہیں یہ باتیں چو لستانی نمبر دار جام محمد اسماعیل ٹانوری اور رحیم بخش مہر نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہیں  انہوں نے کہا کہ چولستان میں جو نہر ون ایل عباسیہ آب پاشی کیلئے آتی ہے دیگر لوگوں کیلئے وہ نہر صرف زرعی اراضی کو سیراب کرنے کیلئے ہو تی ہے مگر ہمارے لئے وہ نہر زندگی موت کا مسئلہ ہو تی ہے کیونکہ اس نہر سے ہم اپنے اور اپنے مال مویشی کے پینے کا پانی حاصل کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ کئی سالوں سے اس نہر کی بھل صفائی اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں جس پر صرف اس سال 86 گھنٹے ایکسی نیٹر چلا ہے 24 سوروپے فی گھنٹہ کے حساب سے ہم نے دو لاکھ 64 سو روپے کی ادایئگی کی ہے جبکہ جو الاٹی نہر کے موگوں کے سامنے اراضی کے مالک ہیں وہ اس میں حصہ نہیں ملاتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے چو لستانی چکوک میں پینے کے صاف پانی کا بندوبست کیا جائے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بے وسیلہ چولستانیوں سے محکمہ آبپاشی سالانہ 11 سو سے لیکر 32 سو روپے تک فی لاٹ آبیانہ وصول کیا جاتا ہے اور  ٹیل پر ہونے کی وجہ سے پانی کی کمی کے پیش نظر یہ آ بیانہ بہت زیادہ ہے ۔انہوں نے محکمہ انہار سے صورتحال کا نو ٹس  لینے کا مطالبہ کیا

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *