امرود کے باغ میں جانے پر معصوم بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا

18-03-2014kpr

 

 

خان پور ( ہاشم عبداللہ ) امرود کے باغ میں جانے پر معصوم بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا تفصیل کے مطابق موضع ڈھنڈ گاگڑی میں چھہ سالہ بچے صغیر احمد پر خالد محمود ودیگر نے تیزاب ڈال دیا مضروب صغیر احمدکے  والد شبیر والد شبیر احمدنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان  کے  خلاف تھانہ صدر میں ایف آئی آر در ج کرادی ہے جبکہ  ایک ملزم گرفتار بھی ہے اور دیگر ملزمان مفرور ہیں انہوں نے کہا کہ ملزمان دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ایف آئی آر واپس لو ورنہ تم کو بھی جان سے مار دیں گے علاقے کے لوگوں محمد اکرم ،سراج احمد ،تنویر احمد،غلام باقر ،جعفر حسین ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تفتیشی آفیسر مقبول عباسی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک ملزم گرفتا رہے اور باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں بھی جلد گرفتار کرکے کسی بھی دبائو کے بغیر قانون و انصاف کے تمام تقاضے پورے کیئے جائیں گے ۔

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *