سبزی اور فروٹ فروشوں نے من مانے ریٹوں پر سبزی اور فروٹ فروخت کرنا شروع کر دیئے

 

خان پور (احمد قریشی سے)خان پور میں سبزی اور فروٹ فروشوں نے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ لسٹ کو مسترد کرتے ہوئے من مانے ریٹوں پر سبزی اور فروٹ فروخت کرنا شروع کر دیئے اس سلسلہ میں خان پور کے شہریوں شاہد احمد ،عبدالرئوف ،راشد محمود اویسی ،محمد اصغر اور دیگر نے بتایا کہ خان پور کی مختلف مارکیٹوں اور علاقوں میں موجود سبزی اور فروٹ فروش دوکانداروں نے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والی ریٹ لسٹوں سے فی کلو 20سے 50روپے تک اضافی وصولی شروع کر رکھی ہے اگر صار ف ان سے مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق سبزی یا فروٹ خریدنے کی بحث کرے تو سبزی اور فروٹ بیچنے والے اس صارف کو سستے سہولت بازار کی طرف جانے کا مشورہ دے کر سبزی اورفروٹ دینے سے انکار کر دیتے ہیں جبکہ دوسری طرف صور تحال یہ ہے کہ سستے سہولت بازار میں ایک طرف تو سبزیاں اور فروٹ کی مکمل ورائٹی موجود نہیں ہوتی اور تحصیل بھر کے لیے صرف ایک سٹال لگا کر مقامی انتظامیہ نے اسے سستے سہولت بازار کا نام دے رکھا ہے جس پر بھی صارفین نے احتجا ج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھونگ بازار کی کاغذی کاروائی کی بجائے شہر میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر سبزیوں اور فروٹس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کے ساتھ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *