سرکل پولیس آفیسر خان پور نے مسجد سے ملحقہ پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنادیا

19-03-2014q

 

خان پور (احمد قریشی سے )سرکل پولیس آفیسر خان پور نے مسجد سے ملحقہ پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنا کر پولیس کو قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے معلوم ہوا ہے کہ جامعہ مسجد رحمانیہ جدید سبزی منڈی سے ملحقہ الانفال ٹرسٹ کی وقف شدہ اراضی پلاٹ موجود ہے جس پر دینی اور اصلاحی پروگرام منعقد ہوتے چلے آرہے تھے اس پلاٹ پر کچھ افراد نے ناجائز قبضہ کرنے کی خاطر ایک دیوار کو توڑنے کی کوشش کی جس پر الانفال ٹرسٹ کے ضلعی نمائیندہ خصوصی خالد محمود چیمہ نے موقعہ پر پہنچے کے بعد صور تحال بارے اے ایس پی عبداللہ میمن کو آگاہ کیا جس کے بعد سرکل پولیس آفیسر نے سٹی پولیس کو حکم دیا کہ وہ دینی تعلیمات سے مستفید ہونے والے افراد کو قبضہ عناصر کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کی کاروائی کے علاوہ ایسے اقدامات کریں جس سے قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی ہو اس فیصلے کے بعد جامعہ مسجد رحمانیہ کے نمازیو ں نے اے ایس پی عبداللہ میمن کے اس فوری ایکشن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *