تمام کنٹریکٹ ملازمیں درجہ چہارم واہلکاران کو مستقل کرنے پر صوبائی حکومت اور ٹی ایم اے آفیسران کاشکریہ ادا کرتے ہیں :جام منیر اختر شاہین

rar

 

خان پور ( جام عبدالمجید سے ) تحصیل کونسل خان پور کے تمام کنٹریکٹ ملازمیں درجہ چہارم واہلکاران کو مستقل کرنے پر سینئر صوبائی نائب صدر ایپکا پنجاب جام منیر اختر شاہین نے صوبائی حکومت اور ٹی ایم اے آفیسران کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نے ایپکا کے دیرینہ مطالبہ پر پورے پنجاب میں سرکای ملازمیں کو کنٹریکٹ سے مستقل کردیاہے جس کے تحت تحصیل کونسل خان پور نے بھی عمل درآمد کردیاہے اس مستقلی پر جام منیر اختر شاہین نے صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے چوہدری عبدالغفار ،ٹی ایم او خالد محمود ببر اور ٹی او ایف طاہر محمود بٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہاکہ ان کنٹریکٹ ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے ایپکا کی قیادت نے حکومت پنجاب تک پہنچایا صوبائی نائب صدر نے مزید کہاکہ ان ملازمیں کو آج جناح ہال میں ایک تقریب میں مستقلی کے لیٹر تقسیم کئے جائیں گے جو کہ ایک اچھا اقدام ہے مستقل ہونے والے ملازمیں مزید فرض شناسی سے فرائض انجام دیں گے نیز جام منیر اختر شاہین نے رحیم یارخان مارکیٹ کمیٹی اور ایپکا کے تنازع کو مثبت حل کرانے اور ان کے خلاف ایف آئی آر خارج کرانے پر ضلعی انتظامیہ ایپکا کی ضلعی قیادت اور ماکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا ہے اور کہاکہ ایپکا ہمیشہ مثبت عمل چاہتی ہے اور حیم یارخان کی قیادت ملازمین کی بہتر نمائندگی کررہی ہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *