دسویں جماعت کی طالبہ گورنمٹ گرلز ریلوے کالونی سکول سے اغواء ،والدین سخت پریشان

rar

 

خان پور (جام عبدالمجید سے) دسویں جماعت کی طالبہ گورنمٹ گرلز ریلوے کالونی سکول سے اغواء ،والدین سخت پریشان ،بستی کی لڑکیوں میں خوف وہراس ،تفصیل کے مطابق غلام بشیر ولد غلام حسین سکنہ غریب آباد خان پور نے تھانہ سٹی خان پور میں اطلاع دی کہ میں غریب آباد کا سکونتی ہوں اور محنت مزدوری کرتا ہوں میرا ایک بیٹا اور چھ بیٹیاں ہیں ایک دختر فاطمہ شبیر بعمری 15سال ریلوے گرلز ہائی سکول میں زیر تعلیم ہے کل مورخہ 19-03-2014کو صبح ساڑھے نوبجے میں خود اپنی بچی کو ریلوے گرلز سکول پہنچا کر گیا بچی بتایا تھا کہ استانیوں نے پریکٹیکل کی تیاری کے لئے بلایا ہے میں گھر چلا گیا جب 3بجے دوپہر تک بچی گھر نہ پہنچی تو تشویش لاحق ہوئی میں اپنے بیٹے ندیم کے ساتھ شہر روانہ ہوا تو راستے میں دین پور چوک کے قریب مسمیان عبدالرشید ولد عظیم بخش ذات گوپانگ اور عبدالحمید ولد اللہ دتہ ذات گوپانگ سے ملاقات ہوئی جنہوں نے بتایا کہ دختر فاطمہ بشیر انعم ولد منظور سکنہ کچی منڈی لیاقت پور کو ایک عورت اور 3نامعلوم افراد کے ہمراہ کار میں جاتے دیکھا ہے جن کوسامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہین ۔ادھر اس اغواء سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے کی طالبات میں خوف وہراس پھیل گیا ہے کیونکہ مذکورہ طالبہ دسویں جماعت کا امتحان دے رہی تھی اور پریکٹیکل کی تیاریوں میں مصروف تھی ۔اے ایس پی خان پور عبدالرحمان نے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او خان پور کو خود انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے جب اس حوالے سے ہیڈمسٹریس سکول محترمہ مصباح ثاقب سے رابطے کی کوشش کی تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *