بجلی کے تار ٹوٹ کر گرنے کی وجہ سے ورکشاپ میں ذبردست آگ بھڑک اٹھی

21-03-2014news01

 

خان پور (نمائندہ خصوصی) سینٹرل  پبلک سکول خان پور کے قریب بجلی کے تار ٹوٹ کر گرنے کی وجہ سے ارشد ٹریکٹر ورکشاپ میں ذبردست آگ بھڑک اٹھی جس نے تھوڑے ہی وقت میں ورکشاپ میں موجود لاکھوں روپے کا سامان ،جنریٹرز اور مشینری کو جلا دیا،تاہم ٹی ایم اے کی فائر بریگیڈ نے موقعہ پر پہنچ کر بروقت آگ بجھائی اور اسے مزید پھیلنے سے روک لیا ،1122کی فائر ٹیم نے بھی اس موقعہ پر ٹی ایم اے عملہ کی مدد کی ،جبکہ اے ایس پی خان پور عبداللہ میمن بھی فوری طور پر موقعہ پر پہنچے اور ذاتی طورپر آگ بجھانے کے کام کی نگرانی کی اور آگ بجھنے تک موقعہ پر موجود رہے ،سماجی تنظیم اجالا ویلفئیر آرگنائزیشن(رجسٹرڈ ) کے صدر محمد اشرف مغل بھی اپنے رضاکاروں کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *