مسلم لیگ (ن) کی حکومت غریب اور عام لوگوں کی محرومیوں اور مسائل کو خوشحالی میں تبدیل کرنا چاہتی ہے: ممبر قومی اسمبلی شیخ فیا ض الدین

21-03-2014news1

 

خان پور (نمائندہ خصوصی) ممبر قومی اسمبلی شیخ فیا ض الدین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت غریب اور عام لوگوں کی محرومیوں اور مسائل کو خوشحالی میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ،ٹی ایم اے خان پور کے 163کنٹریکٹ ملازمین کو کنفرم کر کے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ان ملازمین کی زندگیوں میں انقلاب  پیدا کردیا ہے ان کے اس اقدام سے اب ان ملازمین کو وہ تمام حقوق حاصل ہوں گے جوکہ سروس آردیننس کے تحت ان کے بنتے ہیں ،وہ جناح ہال خان پورمیں کنفرم کئے گئے ملازمین میںنوٹیفکیشن تقسیم کرنے سے قبل تقریب سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ خان پور سے تجاوزات کے خاتمے اورصحت و صفائی کے انتظامات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر خان پور عبدالغفار چوہدری ٹی ایم اے ملازمین اور خان پور کے عوام کیلئے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک تحفہ ثابت ہوئے ہیں ،میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتا ہوں، انہوں نے ڈیلی ویجز ملازمین کے مطالبہ پر اعلان کیا کہ میں اپنے قائدین سے ملکر ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی کنفرم کروانے کی خاطرکوشش کروں گا، قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبد الغفار چوہدری نے کہا کہ میرے لئے انتہائی اعزاز اورخوشی کی بات ہے کہ میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے کنفرم ہونے والے سینٹری ورکرز اور کلرکوں میں نوٹیفکیشن تقسیم کررہا ہوں ،انہوں نے ٹی ایم اے ملازمین کو شاباش دی اور کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ کا سہرا ان ٹی ایم اے ملازمین کے سر جاتا ہے جنہوں نے دن رات اس مہم میں حصہ لیا ،تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے صوبائی نائب صدر (ایپکا)جام منیراختر شاہین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ان ملازمین کو کنفرم کرکے ان کی زندگیاں بدل دی ہیں ،پنجاب بھر میں کنفرم کئے گئے ہزاروں ملازمین کو کنفرم کروانے کی خاطر (ایپکا) کی جدو جہد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے ڈیلی  ویجز ملازمین کو بھی کنفرم کرنے کا مطالبہ کیا ،تقرب میں ٹی ایم اوخالد ببر ، سابق تحصیل ناظم حاجی محمد مراد خان ، صدر سٹی مسلم لیگ چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ ،سیٹھ جاوید حسین ،اعجاز عتیق گوندل ،طاہر محمود بٹ سمیت ٹی ایم اے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *