خان پور میں قدرتی آفات یاہنگامی حالات کے دوران سول ڈیفنس کے رضاکاروں کا کردار مثالی رہاہے:ڈاکٹر یوسف چوہدری

23-03-2014sc1

 

خان پور  : سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے وفد نے چیف وارڈن سول ڈیفینس ڈاکٹر محمد یوسف چوہدری کی قیادت میں ایڈمنسٹریٹر چوہدری عبدالغفار اور تحصیل میونسپل آفیسر خالد محمود ببر سے ملاقات کی اس ملاقات میں صوبائی نائب صدر ایپکا پنجاب جام منیر اختر شاہین بحی موجود تھے چیف وارڈن سول ڈیفنس ڈاکٹر محمد یوسف چوہدری نے کہاکہ تحصیل خان پور میں قدرتی آفات یاہنگامی حالات کے دوران سول ڈیفنس کے رضاکاروں کا کردار مثالی رہاہے اور آئندہ بھی اسی خدمت کے جذبے سے کام کرتے رہیں گے ایڈمنسٹریٹر چوہدری عبدالغفار نے کہاکہ 2دن کے اندر قائدملت روڈ سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرکے مرکزی سڑک کو ٹریفک کی روانی کے لئے بہتر بنا دیں گے انہوں نے کہاکہ رنگیلا شاہ روڈ کو اسی ہفتہ میں چالو کردیا جائے گا جبکہ ہائی سکول کی دیوار کو 10فٹ اندر کرکے شاہی روڈ کو کشادہ کرنے کا پلا ن بھی ہورہاہے انہوں نے کہاکہ چوک اللہ خیر کو بھی کشادہ کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ شہر کی مختلف سٹرکیں ریفلکٹر لائٹس لگا کر 2رو کردی جائیں گی جبکہ نہر کنارہ پر2رویہ ٹریفک کرنے کے لئے ایس پی عبداللہ میمن سے پولیس کی امداد طلب کی جائے گی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *