یوم پاکستان کے حوالے سے جناح ہال کے سامنے شاندار تقریب کا اہتمام

23-03-2014pk1

 

خان پور  :تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خان پور کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے جناح ہال کے سامنے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا پرچم کشائی کی اس تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عبدالغفار ،جبکہ مہمانان اعزاز راو محمد ظفر اقبال چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شیخ ریاض الدین نمائندہ ایم این اے ،ڈاکٹر شاہد سلیم میڈیکل سپرینڈنٹ ،ڈاکٹر یوسف چوہدری ،حاجی ارشد جاوید دیگر تھے پرچم کشائی کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عبدالغفار نے پرچم کشائی کی جہاں پولیس اور سول ڈیفنس کے جوانوں نے سلامی دی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا تقریب کے اسٹیج سیکرٹری جام منیر اختر شاہین نے اس دن کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو مل کر استحکام پاکستان کے لئے اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیں تاکہ ملک حاصل کرنے کا اصل مقصد پاسکیں ہمارے بزرگان نے وطن کے حصول کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عبدالغفار نے کہاکہ ملک وقوم کی خدمت ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے 23مارچ کا دن یوم تجدید عہد کے دن کے طور پر منانا ہمارے لئے باعث فخر ہے ہمیں اپنے ان رہنماوں پر فخر ہے جنہوں نے قیام پاکستان کی قرارداد پیش کی آج ملک میں اسی مسلم لیگ کی حکومت ہے جس نے مسلمانوں کے لئے عظیم ملک پاکستان کی بنیاد رکھی ہے اس تقریب میں ریسکیو 1122کی ٹیم نے طبی امداد اور ریسکیوکا عملی مظاہرہ کیا ریسکیو 1122کے مقامی افسر جام کاشف نے 4منٹ کے اندر ریسکیوکا مظاہرہ کرایا اس موقع پر طلبہ کے گروپ نے شاندار بنڈیشن کیا ملے نغمے بھی پیش کئے گئے تقریب میں اسٹیج سیکرٹری جام منیر اختر شاہین نے شہر کی خوبصورتی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کی خاطر اقدامات پر بلال ظفر خان ،ملک محمد رفیق ،سید اصغر شاہ ،مرزا قدیر مغل کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عبدالغفار کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *