خان پور شہر کی 12میں سے 8بینکوں کی ATMمشین بنک عملہ نے بند کردیں

29-03-2014atm

 

خان پور (  احمد قریشی سے   ) خان پور شہر کی 12میں سے 8بینکوں کی ATMمشین بنک عملہ نے بند کردیں کھاتہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا خان پور میں ان دنوں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی دوسری قسط کا اجرء ہوا تو بے نظیر ڈیبٹ کارڈ رکھنے والے ہزاروں خواتین اپنی رقوم نکلوانے کے لئے پہنچ گئیں جسکی وجہ سے خان پور کے متعدد بینکوں کی طرف سے ATMمشین بند کرکے ان کو تالے لگادیئے گئے مسلم کمرشل بنک کچہری روڈ ،بنک الحبیب ،حبیب بینک  ،پنجاب بینک ،الفیصل بینک،یونائٹڈ بینک دوآبہ روڈ ،ایم سی بی بینک سٹلائٹ ٹاون ،بنک اسلامی ،میزان بینک کچہری روڈ کی ATMمشینوں کو تالے لگا بینک عملہ نے بند کردیا ہے جبکہ مبینہ اطلاعات کے مطابق فیصل بینک ،یونائٹیڈ بینک دوآبہ روڈ اور میزان بینک کی ATMمشینوں کو مخصوص اوقات کا رمیں کھولا جاتا ہے جہاں عملہ اپنے ٹاوٹ کھڑے کرکے فی مستحق خاتون 300روپے تک کٹوتی کرکے باقی رقم نکال دیتے ہیں اس طرح ان کی ہزاروں روپے کی دیہاڑیاں بن جاتی ہیں دوسری طرف ATMمشین بند ہونے کے باعث کھاتہ دار سخت پریشان ہیں جبکہ رابطہ کرنے پر مختلف بینکوں کے ذمہ داروں نے بتایا کہ رش کی وجہ سے ATMمشینوں کے شیشے تک ٹوٹ جاتے ہیں اس لئے ان کو مجبورا بند کرنا پڑتا ہے کھاتہ داروں نے گورنر اسٹیٹ بینک سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *