ن لیگ کے امیدوار خان پور کی عوام کے معیار پر پورا نہیں اترے : سابق آزاد امیدوار محمد ندیم

22-04-2014nd

خان پور (احمد قریشی سے)خان پور کے صوبائی حلقہ پی پی 290سے سابق آزاد امیدوار محمد ندیم نے کہا ہے کہ خان پور کی عوام نے جس طرح سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا تھا یہ عوامی نمائیندگان عوام کے نہ صرف معیار پر پورے نہیں اترے بلکہ ان دونوں کے درمیان ہونے والی نور ا کشتی سے عوامی مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے محمد ندیم نے کہا کہ الیکشن کے دوران بلند و بانگ دعوے کرنے والے عوامی نمائیندگان نے عوام کے اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے اگرعوام مجھے منتخب کرتے تو میں اپنے تمام انتخابی وعدے پورے کرتا اس کے برعکس خان پور سے منتخب ہونے والے ایم این اے اور ایم پی اے نے اپنے گروپوں کی لڑائی کے علاوہ خان پو رکی عوام کے لیے اب تک کوئی گرانقدر خدمات سرانجام نہیں دیں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اب بھی سرکاری آفیسرز کی تقرری و تعیناتی اور ان کے تبادلوں کے لیے زور لگایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام اب بھی ہوش کے ناخن لیں اور آئیندہ آنے والے انتخابات جو کہ بہت جلد ہوتے نظر آرہے ہیںان میں مخلص قیادت کو منتخب کریں جبکہ خان پور سے منتخب نمائیندگان مختلف ترقیاتی کاموں پر اپنا نام لے کر سیاست چمکا رہے ہیں ایک منصوبے کے دو دو دعوے دار بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ترقیاتی منصو بوں کی بروقت تکمیل بھی متاثر ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ سٹی پارک میں خواتین اور بچوں کے لیے مخصوص گرائونڈ میں شہر کے کچھ منچلے نوجوان آ کر ہلڑ بازی کرتے ہیں اس پر بھی انتظامیہ کو توجہ دے کر اس مسئلے کو فوری حل کرنا چاہیے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *