ٹی ایم اے کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن ،میل میلاپ والے چھوٹ گئے انکار والے پھنس گئے

22-04-2014tma1

 

خان پو ر(احمد قریشی سے)تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن خان پور کی طر ف سے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ناجائز تجاوزات آپریشن کو انسپکٹر تجاوزات سید اصغر شاہ نے متنازعہ بنا دیا میل ملاپ کرنے والے دوکانداروں کو چھوٹ جبکہ انکار کرنے والے دوکانداروں کے جائز تھڑے بھی اکھاڑ دیئے لنک روڈ کے رہائشی دوکانداروں رانا محمد عابد ،حاجی محمد کلیم ،محمد یامین ،محمد عباس ، محمد اسلم ،محمد صابر ،عبدالقادر اور دیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز تحصیل کونسل کی طر ف سے لنک روڈ ماڈل ٹائون پر ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا اس آپریشن کے دوران انچار ج تجاوزات تحصیل کونسل سید اصغر شاہ نے چند دوکانداروں سے مبینہ طور پر ان کے تھڑوں کو ریلیف دے دیا جن دوکانداروں نے مک مکا سے انکار کیا ان کے حکومتی حدود سے ہٹ کر بھی تھڑے گرا دیئے گئے ان دوکانداروں نے کہا کہ خان پو رمیں ناجائز تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کو انچارج نے متنازعہ بنا کر رکھ دیا ہے لنک روڈ کے علاوہ شہر کے دیگر کئی علاقوں میں بھی امتیا زی طور پر آپریشن کیا جاتا ہے خاص طور پر سیاسی بنیادوں پر آپریشن کی نگرانی کی جاتی ہے اور تحصیل کونسل خان پور کے افسران اور عملہ مخصوص سیاسی گروپ کے ساتھیوں کو ریلیف اور ان کے مخالفین کو زیادہ شدت اور طاقت کے ساتھ آپریشن کرتا ہے اس امتیازی آپریشن کو بند کر کے بلا امتیا ز کاروائیاں کی جا ئیں تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ہدایات کے مطابق ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہو کر گزرگاہوں کو کشادہ کیا جا سکے اس موقع پر دوکانداروں نے امتیازی آپریشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کمشنر بہاول پور اور ڈی سی او رحیم یار خان سے فوری طور پر کاروائی کر کے ذمہ دار امتیازی آپریشن کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *