صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں: ایس ایچ او انسپکٹر ظہور الدین ڈیوڈ

26-04-2014dsp1

تھانہ سٹی خان پور میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او انسپکٹر ظہور الدین ڈیوڈ نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے صحافی اپنا کردار ادا کر کے علاقہ کو کرائم فری بنانے میں مدد کریں تھانہ میں خان پور کے صحافیوں اور وکلاء سے ملاقات کے

 

خان پور (تحصیل رپورٹر)تھانہ سٹی خان پور میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او انسپکٹر ظہور الدین ڈیوڈ نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے صحافی اپنا کردار ادا کر کے علاقہ کو کرائم فری بنانے میں مدد کریں تھانہ میں خان پور کے صحافیوں اور وکلاء سے ملاقات کے دوران ایس ایچ او ظہور الدین ڈیوڈ نے کہا کہ اپنے علاقہ میں منشیات فروشی ،سٹریٹ کرائم ،راہزنی سمیت دیگر کرائم کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ او ر سرکل پولیس آفیسر اے ایس پی عبداللہ میمن کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کر کے شہریوں کو ہر صور ت تحفظ فراہم کیا جائے گا اس موقع پر قمر اقبال جتوئی ،اشرف مغل ،ریاض بلوچ ،راجہ اسد نسیم ،محمد شاہد اور میاں ظہور الحق ایڈووکیٹ موجود تھے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *