قیمتوں کو کنڑول کر کے عام آدمی کے ریلیف کی خاطر ہنگا می طور پر اقدامات کر رہی ہے: سردار محمد نوا زخان رند

26-04-2014mark

 

خان پور (تحصیل رپورٹر)ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ 288سردار محمد نوا زخان رند نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنڑول کر کے عام آدمی کے ریلیف کی خاطر ہنگا می طور پر اقدامات کر رہی ہے اور منڈیوں میں سیکورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے سبزی منڈی خان پور کے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خان پور چوہدری عبدالغفار ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میاں محمد ظفر اور انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد اشرف کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوکاندار کو ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے پکڑنے کے ساتھ ساتھ ہمیں منڈیوں کے لیو ل پر ناجائز منافع خوری کو روکنا ہوگا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ممکن ہو سردار محمد نواز خان رند نے آڑھتیوں سے ملاقات کی اور نیلامیوں اور بولی کے سسٹم کو ازخود چیک کرتے ہوئے عام خریداروں سے بھی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا اور انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہر صورت میں حکومتی مقرر کردہ قیمتوں پر سبزیوں ،پھلوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جا سکے بعد ازاں ایم پی اے سردار محمد نواز خان رند نے اسسٹنٹ کمشنر خان پور چوہدری عبدالغفار ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میاں محمد ظفر اور مارکیٹ کمیٹی کے عملہ انسپکٹر اشرف گجر ،سب انسپکٹر میاں مظہر رشید اور دیگر کے ہمراہ سستے سہولت بازار کا دورہ کیا اور وہاں اشیا ء خوردونوش سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا اس موقع پر قمر الدین قریشی نے ایم پی اے اور سرکاری موجود عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہار پہنائے اور کہا کہ حکومت کے ان اقدامات سے مہنگائی پر کنٹرول ممکن ہوا ہے ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *