مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی ہر ذمہ داری کو بطور احسن نبھا رہی ہے:ایم این اے شیخ فیاض الدین

26-04-2014q

 

خان پور (تحصیل رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی حلقہ 193شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام ضرورتیں پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی ہر ذمہ داری کو بطور احسن نبھا رہی ہے تعلیم کے حصو ل سے ہی جہالت کا خاتمہ کر کے دہشت گردی ،مہنگا ئی ،بد امنی اور بے حالی کی کیفیات کو ختم کیا جاسکتا ہے خانپو ر کے علاقہ ریاض کالونی میں آئی ٹی آئی کے زیر اہتما م چلنے والے ادارہ تعلیمات اسلامیہ و جامعہ مسجد قبا کر دورہ کرنے کے موقع پر صدر آئی ٹی آئی قاری عبدالمجید ندیم اور دیگر اہل علاقہ سے گفتگو کے دوران ایم این اے شیخ فیاض الدین نے کہا کہ حکومت نہ صرف سرکاری سکولوں اور کالجز میں مفت تعلیم دے کر جہالت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے بلکہ دینی مدارس میں بھی تعلیم کے حصول کے لیے آنے والے طلبا کی حکومتی سطح پر معاونت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے رحیم یار خان میں انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کو ایک سال میں مکمل کر کے اس میں کلاسز شروع کرنے کا اعلان کرکے علاقہ کے عوام کے دل جیت لیے ہیں اس موقع پر قاری عبدالمجید ندیم نے ایم این اے شیخ فیاض الدین کو ادارہ کا دورہ کرانے کے دوران بتایا کہ ادارہ تعلیمات اسلامیہ ریاض کالونی کے زیر اہتمام 150بچوں کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے یہاں پر ممبر قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے ادارہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی جیب سے 1لاکھ روپے نقد جبکہ صرافہ فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری شاہد اکبر نے 50ہزار روپے نقد امداد کا اعلان کیا علاوہ ازیں قاری عبدالمجید ندیم نے ایم این اے شیخ فیاض الدین کو علاقائی مسائل خصوصاًسیوریج ،سڑکوں کی تعمیر اور بجلی کے پول فراہم کرنے کی طرف توجہ دلائی جس پر ایم این اے نے جلد ان مسائل کو حل کرانے کا وعدہ کیا ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *