بی کام پارٹ 1 کاپرچہ آئوٹ آف سلیبس طلباء نے امتحانات کا بائیکاٹ کر دیا

27-05-2014pp

 

 

  خان پور (احمد قریشی سے) بی کام پارٹ 1 پرچہ آئوٹ آف سلیبس ہونے پر طلباء نے امتحانات کا بائیکاٹ کر کے پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاج کیا ، یہ پرچہ منسوخ کر کے سلیبس کے مطابق پرچہ دیا جائے تاکہ جو ہم نے پڑھا ہے وہی پوچھا جائے ، گذشتہ روز بی کام پارٹ 1 کا امتحانی پرچہ تھا طلباء جو نہی امتھانی سنٹرز پر پہنچے اور انہیں پرچہ حل کرنے کیلئے دیا گیا رو تمام طلباء حیران ہو گئے کہ ہم سے ان سوالوں کے جواب پوچھے جا رہے ہیں جو کبھی پڑھایا ہی نہیں گیا ، احتجاجی طلباء جن کی قیادت محمد کاشف ، اسد مختیار ، محمد احمد بیدار اسلم ، حبیب اللہ ، مزمل طاہر ستار ، وسیم ، جام اکمل وغیرہ کر رہے تھے نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دسس سوالوں والے پرچے میں سرف ایک سوال ایسا ہے جو ہماری کتابوں میں ہے مگر دیگر 9 سوال ایسے ہیں جو ہماری کسی کتاب میں نہیں ، انہوں نے کہا کہ پرچے میں وہ سوال ہیں جن کے جواب ایم کام کی کتب میں ہیں اور وہ برٹش رائیٹر میگز اینڈ میگز کی تحریر کردہ ہیں ، طلباء نے مطالبہ کیا کہ  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور یہ پرچہ منسوخ کر کے ہمیں نصاب میں شامل سوال والا پرچہ دے،

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *