سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا:ایس ڈی او ضیاء اللہ کاظمی

28-05-2014ff

 

خان پور (احمد قریشی سے ) تحریک ضلع بحالی خان پور کے چیئرمین فیاض بلوچ ،سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) عاطف بشیر ،چوہدری سلیمان نواز نے ایس ڈی او سوئی گیس خان پور ضیاء اللہ کا ظمی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں سوئی گیس کے کم پریشر بارے آگاہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے اقدامات کرنے کا کہا اس موقع پر ایس ڈی او سوئی گیس ضیاء اللہ کاظمی نے کہاکہ کم پریشر کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا جس کے لئے ترجیحی بینادوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہاکہ گیس چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں گیس چوری کرنیو الے افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں گیس چوری کرنے والے افراد کے میٹر اتار کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *