شوہر کی طرف سے بدچلنی کا جھوٹا الزام خاتون نے نہر میں چھلانگ لگادی

29-05-2014crime

خان پور (نامہ نگار )شوہر کی طرف سے بدچلنی کا جھوٹا الزام لگانے پر 2بچوں کی ماں نے خودکشی کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور میں طبی امداد کے لیے لائی جانے والی افشاں بی بی زوجہ وحید جو کہ چاچڑاں شریف کی رہائشی بتائی جاتی ہے اس نے ”کے پی آر اپڈیٹ”سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا خاوند آئے روزاسے بد چلنی کے جھوٹے طعنے دیتااور الزامات لگا تا چلا آرہا ہے آج لڑائی کے دوران اس نے دوبارہ بدچلنی کے طعنے دیئے جس کی وجہ سے میں نے خود کشی کا فیصلہ کیا اہل علاقہ کے مطابق افشاں بی بی نے گڑھی اختیار خان روڈ پر شمس آباد کے نزدیک عباسیہ فیڈر نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی جسے اہل علاقہ نے دیکھ کر نہر سے نکال لیا اطلاع پا کر ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہچ کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

 

 

 

 

 

 

 

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *