پاکستان کو ایٹمی قوت کا اعزاز ہمارے لئے باعث فخر ہے :چوہدری ظفر شفیع

28-05-2014taqbir2

 

خان پور (احمد قریشی سے ) 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر ایم پی اے حلقہ پی پی 290چوہدری محمد اعجا زشفیع کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی رہنماوں نے سینئر رہنما چوہدری ظفر شفیع کی قیادت میں کیک کاٹا اس موقع پر ادیب انور ،میاں فلک شیر ،اکرام گاما ،میاں عرفان شاہد ،بلال ،عثمان بھولا ،جہانگیر خان ،سجا د جٹ ۔طاہر عباس،لالہ روف ،بلبن قریشی ودیگر موجود تھے اس موقع پر ظفر شفیع نے کہاکہ 28مئی 1998کو پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنا جس کی وجہ سے آج ہمارا ملک پورے ممالک میں اپنی پہچان آپ  ہے اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے یوم تکبیر کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور قائدین کے حق میں نعرہ بازی کی

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *