آٹھ سالہ بچی کو ورغلا ء پھسلا کر اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو اہل علاقہ نے پکڑ لیا

 

خان پور (احمد قریشی سے ) آٹھ سالہ بچی کو ورغلا ء پھسلا کر اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو اہل علاقہ نے پکڑ لیا چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ عدنان ولد غلام حضور رحمانی محلہ رحیم آباد میں ملک نذیر احمد کی 8سالہ بیٹی شیمہ کو بہلا پھسلا کر ویرانے کی طرف لے جارہاتھا جسے اہل علاقہ نے موقع پر پکڑ لیا اہل علاقہ کے مطابق پکڑے جانے والا 22سالہ عدنان اس سے قبل محمد عمران کی بیٹی 6سالہ علیشہ ،محمد علی کی 7سالہ بیٹی مقدس اور عبدالخالق کی 7سالہ بیٹی مینا کو اغواء کرنے کی کوشش بھی کر چکاہے اہل علاقہ نے موقع پر پکڑنے کے بعد ملزم کو چھترول کے بعد سٹی پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس نے ملک نذیر احمد ولد چان خان کی رپورٹ اور تحریری درخواست پر کاروائی شروع کردی ہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *