خان پور میں دوسرے روز بھی مختلف سٹرکیں گلیاں گٹروں کے گندے پانی سے بھری رہیں

Graphic1

 

خان پور( احمد قریشی سے)خان پور میں دوسرے روز بھی مختلف سٹرکیں گلیاں گٹروں کے گندے پانی سے بھری رہیں جبکہ تحصیل کونسل کے ارباب اختیار کی طرف سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ جاری ہے خان پور کے شہری گنجان آباد ی والے علاقے شاہی روڈ ،تھانہ سٹی چوک ،یونین کونسل 70اے والی گلی ،محلہ خواجگان ،دبہ مائی صاحبہ ،محلہ شمس آباد سمیت دیگر علاقوں میں دوسرے روز بھی گٹروں کاگندہ پانی ندی نالوں کا منظر پیش کرتا رہا ویٹرنری ہسپتال روڈ محلہ یار شاہ کے مکین بھی گھروں میں محصور رہے شہری علاقہ کے لوگوں محمد محسن ،حسنین علی ،محمد عمران ،میاں طاہر عثمان ،فیاض لالی عبدالحمید سمیت دیگر نے کہاکہ ایک طرف تو تحصیل کونسل کی افیسران نے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کی مہم شروع کرکے شہرکو خوبصورت بنانے کے عزم کی بڑھکیں لگارکھی ہیں تو دوسری طرف اہم شاہراوں گلیوں چوکوں میں گٹروں کا گندہ پانی گندگی غلاظت پھیلانے کے ساتھ لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر تعفن پھیلانے کا باعث بن رہاہے شہری حلقوں نے فوری طور پر گٹروں سیوریج پایپ لائن کی صفائی کراکے مسئلہ حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی دی ہے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *