شاعر اپنے کلا م کے ذریعے دنیا میں بڑی بڑی تبدیلیاں اور انقلاب لاتے رہے ہیں: اے ایس پی خان پور عبداللہ میمن

01-06-2014saraiki

 

خان پور (احمد قریشی سے)اے ایس پی خان پور عبداللہ میمن نے کہا ہے کہ شاعر اپنے کلا م کے ذریعے دنیا میں بڑی بڑی تبدیلیاں اور انقلاب لاتے رہے ہیں اور اب بھی معاشرے کو پسماندگیوں ،دہشت گردی اور بد امنی سے نکالنے کے لیے شعر و ادب کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے وہ پریس کلب خان پور اور ارشد ادبی سنگت پاکستان کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں چوتھے سالانہ سرائیکی مشاعرہ کے اختتام پر خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آج ملک کے نامور شعراء کو اس پروگرام میں ایک ساتھ جمع کر کے اس خطے میں شعر و ادب کے روجہان کو فروغ دینے کی خاطر ایک موثر اقدام اٹھا یا گیا ہے جس پر تمام میزبان مبارکباد کے مستحق ہیں قبل ازیں صدر ارشد ادبی سنگت ونامور شاعر امان اللہ ارشد ،جنرل سیکرٹری پریس کلب محمد اشرف مغل اور صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی مقبول بھٹی نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعدعلاقے کے عام لوگوں کے لیے اتنے بڑے مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تمام مکاتب فکر خاص طور پر مقامی پولیس و انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار چوہدری ،اے ایس پی عبداللہ میمن ،ٹی ایم ا و خالد ببر و ٹی ایم اے آفیسران ،انتظامیہ راج محل ہوٹل ،میاں غوث محمد ،چوہدری ہیسم بابر ،جام فیاض لاڑ،نور احمد تھہیم ،نذر عباس،خواجہ عاطف بشیر و دیگر افراد کا تعاون قابل تعریف ہے مشاعرے میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری صابر علی ایڈووکیٹ ،چوہدری مختار گجر ،چیف سردار دشتی قبائل میر چاکر دشتی ،سردار فواد خان جتوئی ،جام منیراحمد لاڑ ،ملک سلیم ایڈووکیٹ ،میاں نذیر رحمانی ،رضوان ریاض چوہان سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مشاعرے کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج رفیق احمد صدیقی نے کی نامور شعرا ء کرام عزیز شاہد ،امان اللہ ارشد ،ریاض عصمت ،غیور بخاری ،رشید تبسم ،شبنم اعوان ،نادر خان مزاری سمیت دیگر شعراء کرام نے کلام پیش کیا شبنم اعوان کی کتاب ”بوچھن”اور شہباز نیر کی کتاب”تمھارے ہو گئے ہیں ہم ”کی تقریب رونمائی بھی اس موقع پر کی گئی ۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *