ڈرائیوری سے انکارپر مالک کا ڈرائیور پر تشدد

05-06-2014dr1

خان پور (احمد قریشی سے) ڈرائیوری سے انکار پر سابق مالکان نے ڈرائیور کو الٹا لٹکا کر فین بیلٹ اور پائپ کے ذریعے مار مار کر لہولہان کر دیا۔ ڈرائیور تشدد سے بے ہوش ہو گیا۔ ہوش آیا تو مالکان ہتھیلی میں کیل ٹھوکنے کی کوشش کررہے تھے۔ شور و واویلہ پر لوگ اکٹھے ہو گئے ڈرائیور زخمی حالت میں عدالت پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ زہریاں کا رہائشی نعیم عباس نے شدید زخمی حالت میں میڈیا کو بتایا کہ میں سات سال سے محمد آصف مغل وغیرہ کے پاس ڈرائیوری کرتا تھا اب اس نے نوکری سے انکار کیا تو مالکان مشتعل ہو گئے محمد آصف نے اپنے بھائیوں ارشد ندیم’ محمد اکرم اور ایک ساتھی سجیل کو بلا کر ڈرائیور کو دکان کے اوپر والے چوبارے پر لے گئے جہاں اسے رسیوں سے باندھ کر الٹا لٹکا دیا گیا۔ تمام افراد نے مل کر فین بیلٹ اور پائپ کے ذریعے مار مار کر نعیم عباس کو لہولہان کر دیا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ جب اسے ہوش آیا تو وہ تمام افراد مل کر اس کی ہتھیلی کو دیوار پر رکھ کر کیل ٹھونک رہے تھے۔ نعیم عباس نے شور و واویلہ کر دیا اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے جنہوں نے نعیم عباس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچانا چاہا مگر وہ عدالت پہنچ گیا۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *