گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والا جوڑا پولیس کی حراست میں، لڑکی کو دارلامان بھجوا دیا

05-06-2014crime1

 

خان پور (احمد قریشی سے) گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی کراچی کی 12 سالہ لڑکی انعم محمود اور اس کے ہونے والے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔ سٹی پولیس نے لڑکی کو دارلامان بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ساڑھے آٹھ کراچی کی رہائشی 12 سالہ انعم محمود موضع لنجی وار کے رہائشی 25 سالہ محمد دانش کے ساتھ بھاگ کر خان پور کی عدالت میں شادی کروا رہی تھی کہ کسی شہری نے سٹی پولیس کو مخبری کر دی۔ پولیس کی بھاری جمعیت نے دلہا 25 سالہ دانش دلہن انعم محمود گواہان عاشق حسین اور حضور بخش کو حراست میں لے لیا۔ لڑکی نے میڈیا کو بتایا کہ میری عمر تو 18۔ 19 سال ہے مگر چھوٹا قد ہونے کی وجہ سے میں نابالغ لگتی ہوں لڑکی نے بتایا کہ ہمارا خاندان راولپنڈی کا رہائشی ہے اور ہم کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہیں۔ میرے ماں باپ ہر وقت مجھے مارا پیٹا کرتے تھے میں اس لئے گھر سے بھاگ آئی ہوں۔ اب میں کسی صورت واپس کراچی نہیں جائوں گی۔ یا میری شادی کرا دو یا پھر مجھے دارالامان بھجوا دو۔ اے ایس آئی سٹی میاں مشتاق احمد ضیاء نے اے ایس پی عبداللہ میمن کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا جن کے احکامات پر لڑکی کو دارالامان بھجوا دیا گیا۔

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *