انگلش پر عبور حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: بدرستار ایمل گروپ آف لینگویجز ڈائریکٹر

06-06-2014eng1

 

خان پور ( احمد قریشی سے)انگلش لینگویج کے موضوع پر بارروم خان پور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت با ر ایسوسی ایشن احمد یٰسین سعیدی ایڈووکیٹ نے کی تقریب میں جنرل سیکرٹری راجہ ناصر حمید ،ایمل گروپ آف لینگویجز کے ڈائریکٹر بدرستار کے علاوہ وکلاء کی بھاری تعداد نے شرکت کی خطاب کرتے ہوئے احمد یٰسین سعیدی ،راجہ ناصر حمید اور بد ر ستار نے کہاکہ انگلش پر عبور حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے مستقبل قریب میں صرف دو ہی زبانیں دنیا بھر میں رائج ہوں گی ایک انگلش اور دوسرا بغیر انگلش انہوں نے کہاکہ حقیقت تسلیم کی جائے تو انگلش سیکھے بغیر جدید علوم پر عبور حاصل کرنا ناممکن ہے ہمیں ترقی یافتہ ملکوں کی دوڑ میں پیچھے رہنے کی بجائے اگے نکلنا ہوگا انگلش سیکھنا صرف بچوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ہر عمر اور ہر طبقے کے افراد کے لئے ضروری ہوچکاہے انہوں نے کہاکہ ایمل جدید عولم اور مختلف زبانیں سکھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے اس موقع پر سردا ر اکمل رند ،چوہدری نعمان نواز ایڈووکیٹ ،ملک اختر سعیدی ،غلام یٰسین عباسی اور چوہدری صابر ایڈووکیٹ ودیگر بھی شریک تھے

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *